پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا لگے گا
0
29
pia

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا-

باغی ٹی وی:نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی، معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کردی گئی، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع ایوی ایشن نے بتایا کہ تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا لگے گا،اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈرز کی جانب سے بڈنگ جمع نہیں کروائی گئی،اس سے قبل یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ(بولی) کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply