نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟
منحرف ارکان کو قومی اسمبلی کو ملک عامر ڈوگر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا
تحریک انصاف کے 17منحرف ارکان کو واٹس اپ گروپ سے نکالا گیا عامر لیاقت، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر ،احمد حسین ڈیہڑ کو گروپ سے نکالا گیا ریاض مزاری ،امجد فاروق کھوسہ،عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ کو بھی گروپ سے نکال دیا گیا نزہت پٹھان،وجیہہ قمر ، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون کو بھی گروپ سے نکال دیا گیا ،گروپ سے نکالنے سے قبل پی ٹی آئی آراکین نے منحرف آراکین پر گروپ میں شدید تنقید کی
تحریک انصاف کے منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جنہوں نے سندھ ہاوس میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے وہ پارٹی کے خلاف جارہے ہیں، پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کئے تھے تا ہم وہ ابھی تک اپوزیشن کے ساتھ ہی ہیں، قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں بھی منحرف اراکین گئے جن کو دیکھ کر حکومتی اراکین کی جانب سے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے
دوسری جانب صحافی نے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے سوال کیا ہے کہ کیا درمیان کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے؟ جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ درمیان کا راستہ کیوں نہیں نکل سکتا،راستہ یہ ہے اپوزیشن قرار داد واپس لیکر اپنی عزت بچائے،ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے منحرف ارکان کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کرائیں گے،
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کئی سرکردہ لیڈر اس سازش سے آشنا ہیں، آج ہونے والے اجلاس کا اسی وجہ سے اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا،انجام جو بھی ہو قوم اس وقت بہت غصے میں ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس ضمیر جاگنے کا مرکز بن چکا ہے،میں بھی سندھ ہاؤس ہی میں رہ رہا ہوں ، وہاں ٹینٹ لگا ہوا ہے جس کی ایک طرف ضمیر جاگنے کا سلسلہ جاری ہے،سمجھ نہیں آتا کل کو یہ لوگ اپنے گھر والوں کا کیسے سامنا کریں گے،خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بلایا گیا تھا، خیال تھا اپوزیشن اجلاس میں شرکت کر کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریگی، ایم کیو ایم پہلے بھی پیپلز پارٹی کی پارٹنر شپ کا مزہ چکھ چکی ہے، ایم کیو ایم کے ووٹر فیصلے پر ناراض ہیں،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بہت مختصر ہو گا، ایم کیو ایم نے اپنا فیصلہ فائدہ دیکھتے ہوئے کیا ہو گا، ایم کیو ایم خود بتائے کہ اس نے پونے 4 سال کی پارٹنر شپ کس وجہ سے ختم کی،
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چوروں کےٹولے کا مطالبہ تھابیرونی سازش سے متلق مراسلہ پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے،قومی سلامتی کی کمیٹی میں بریفنگ پر دعوت دی تو میر صادق اور میر جعفر بھاگ گئے، آج اپوزیشن پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی بلاکر کیوں بھاگ گئی؟ اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا گیا اپوزیشن نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آکر ثابت کیا وہ سازش کا حصہ ہے،ابھی پانچ اوورز کا میچ باقی ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے،وقت بتائے گا عوام ان کو پوچھیں گے کہ امریکی سازش کا حصہ کیوں بنے،
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے سرپرائز دینے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں
پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع
سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟
عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان
این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا
اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا