مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے...

پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

بھارت میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ...

اسحاق ڈار کا دورہ افغانستان، اچھی پیش رفت ہے.کاظمی

لنڈی کوتل(مہد شاہ شینواری) پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل کے...

امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے ملازمین کی فوری بحالی کا حکم

واشنگٹن: امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے ملازمین...

قومی اسمبلی اجلاس،نماز جمعہ کیلیے وقفہ نہ کرنے پر مولانا عبدالغفورحیدری کا واک آؤٹ

اسلام آباد(محمداویس ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلی بار نماز جمعہ کیلئے وقفہ نہیں کیا گیا .

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں سوا گیارہ بجے شروع ہونے والے اجلاس بغیر وقفے کی جاری رہا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی بھی کر لی گئی رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے نماز کا وقفہ نہ کرنے پر ایوان میں احتجاج کیا اور کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جمعہ کے دوران اجلاس چلایا جائے، اس پر جے یوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کر گئے احتجاج کے باوجود بھی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس جاری رکھا حیران کن طور پر مولانا عبد لغفور حیدری کے علاؤہ ایوان میں موجود کسی بھی رکن نے نماز جمعہ کے لیے باجماعت ادائیگی کے آواز نہیں اٹھائی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کورم کی نشان دہی کر دی جس پر کورم پورا نہیں تھا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا

اجلاس کے دوران ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ آج بھی ممبرز کے سوالات کےجواب نہیں آئے، آج بھی وقفہ سوالات کو موخر کرتے ہیں،ممبرز بڑی محنت سے سوالات بناتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جواب نہیں آتا، عامر ڈوگر نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی،وقفہ سوالات معطل کرنے تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی،جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے تحریک کی مخالفت کی.نومنتخب رکن زینب محمود بلوچ نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا.نو منتخب رکن علی قاسم گیلانی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

کراچی کربلا بنا ہوا ، مسئلہ سول نافرمانی کی طرف جا رہا .نبیل گبول
کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی جانب سے اووربلنگ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا،وزیر مملکت علی پرویز ملک نےتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ کے الیکٹرک میں 2 ہزار 109 فیڈر موجود ہیں،1502 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی، ہائی لاس فیڈر پر چھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،نیٹ میٹرنگ پر منسٹر پاور بیان دے چکے ہیں،کنٹریکٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، اسد عالم نیازی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور نیپرا کا آڈٹ کب ہوا ہے، یہ اووربلنگ کرتے ہیں، نبیل گبول نے کہا کہ کراچی کربلا بنا ہوا ہے مسئلہ سول نافرمانی کی طرف جا رہا ہے،سب بڑے جو یزید ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے،جو بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور ہے،

ہمارے ساتھی رہا ہورہے اور ان کو پھر گرفتار کر کے لے جایا جارہا ہے.عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے بہت سارے ساتھیوں پر پرچے ہوئے ہیں .ہمارے ساتھی رہا ہورہے ہیں اور ان کو پھر گرفتار کر کے لے جایا جارہا ہے.یہ کیا جمہوریت ہے اس ملک میں؟مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آرہا ہے.یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، یہ کوئی عقل کے اندھے ہیں؟کل حکومت نے بانی پی ٹی کے سیل کے تصویریں دکھائیں.بشری بی بی کے پاس کوئی سہولیات نہیں ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں

خواجہ شیراز محمود نے بات کی اجازت کا مطالبہ کیا،ڈپٹی اسپیکر نے سید علی قاسم گیلانی کو بات کرنے کا موقع دے دیا.سید علی قاسم گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری سپورٹ کی ہے،جس سیٹ پر میں بیٹھا ہوا وہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ ہے.ملتان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں.آئی ٹی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہئے.ہمیں ہر فورم پر غزہ کے لئے آواز اٹھانی چاہئے.میں ملتان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نفرت، تقسیم اور پروپیگنڈہ کی سیاست کو دفن کرکے ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کو چنا ہے۔

وزیر داخلہ سے ذمہ د اری واپس لے لیں انہیں کھیل کی ذمہ داری دے دیں. خواجہ شیراز محمود
خواجہ شیراز محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ اس وقت ڈاکوؤں نے اغوا کئے ہوئے ہیں، ایک ماہ سے ہمارے علاقے کے تین لوگ ڈاکوؤں کے پاس اغوا ہوئے ہیں.وہ غریب لوگ ہیں، وہ تاوان کی رقم بھی تیار کئے بیٹھے ہیں، وہ رقم دینے روانہ ہوچکے ہیں.ہمارے ادارے اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ ڈال دیتا ہے اس کو ڈھونڈ لیتے ہیں.ریاستی اداروں کو کہہ رہا ہوں مہربانی کرکے ہماری جان و مال کی ذمہ داری کو پورا کیجئے.وزیر داخلہ سے ذمہ د اری واپس لے لیں انہیں کھیل کی ذمہ داری دے دیں. وزیر داخلہ ہماری باتوں کا جواب ہی نہیں دے رہے

یورپی کمیشن کے ایئر سیفٹی کمیشن کی لسٹ میں 14 مئی کو پاکستان کو ڈی لسٹ کر دیا گیا .علی پرویز ملک
عالیہ کامران نے کہا کہ ہم بھی پارلیمان کا حصہ ہیں ہم بھی کچھ کہنا چاہتے ہیں،جب سوالات کو معطل کررہے تھے تو ہم سے کسی نے نہیں پوچھا، عالیہ کامران نے پی آئی اے کی پروازوں پر یورپی یونین میں پابندی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا.وزیر مملکت علی پرویز ملک نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ یورپی کمیشن کے ایئر سیفٹی کمیشن کی لسٹ میں 14 مئی کو پاکستان کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، جلد از جلد فلائیٹس بحال ہو جائیں گی، جنوری میں تفصیلی ایکشن پلان جمع کرا دیا گیا تھا،

آج ہماری باری پھر آپ کی باری جن کی وجہ سے یہ ہو رہا ہے ان کی باری کب ہوگی؟علی محمد خان
علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بانی پی ٹی کے سیل کی تصویریں چلائی گئیں آج ہماری باری ہے پھر آپ کی باری ہوگی جن کی وجہ سے یہ ہو رہا ہے ان کی باری کب ہوگی؟ڈیتھ سیل میں ایک طرف واش روم اس کے ساتھ نماز کی جگہ.یہ توہین برداشت نہیں! تمہاری باری بھی آئے گی.یہ توہین صرف عمران خان کی نہیں، ملک کا سابق وزیراعظم ہے، اسکو کس سیل میں رکھا ہوا.ایسا کیوں کیا جا رہا. کل نواز شریف کے ساتھ آج عمران خان کے ساتھ یہ ہو رہا، بینظیر کے ساتھ ہوا، بھٹو کے ساتھ ہوا،عدالتوں میں خواتین جا رہیں، انکو ٹارچر کیا جا رہا. آج ہماری باری، کل آپ کی باری،جن کی وجہ سے یہ سب ہوا، ان کی باری کب آئے گی، ملکر سوچیں کہ یہ جو ہو رہا نہیں ہونا چاہئے.

قبائلی محب وطن امن چاہتے ہیں، بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، مبارک زیب خان
مبارک زیب خان نے کہا کہ میں ضلع باجوڑ سے ہوں، ہمارے بھائی کو بے دردی سے شہید کیا گیا، اسے انصاف دلوائیں،باجوڑ کے لوگ محب وطن اور امن پسند ہیں، لیکن آئے روز دھماکے ،ٹارگٹ کلنگ ہو رہی، میرا بھائی الیکشن لڑ رہا تھا اسکو گولی ماری گئی، ہمیں انصاف دلوائیں.ہمیں امن دیا جائے، ہمیں روزگار،تحفظ دیا جائے. ریاستی ادارے وہاں امن و امان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، دہشت گردی ختم کی جائے.ہم امن پسند اور محب وطن ہیں،امن چاہتے ہیں آگے بڑھنا چاہتے ہیں.علاقے کی تعمیر و ترقی کا مطالبہ کرتا ہوں.

وزیرستان کے لوگوں کے گھر تباہ،لوگ اسلام آباد بیٹھے انکی بات سنی جائے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان سے ایک جرگہ آیا ہوا ہے، ان کے گھر تباہ ہیں وہ اپنے گھروں میں جا نہیں سکتے،وہ پریس کلب کے پاس بیٹھے ہیں، یہ 80 ہزار خاندان ہیں، کوئی جا کر ان سے بات کرے،چار لاکھ فی گھر ان کو ملنے ہیں، انہوں نے احتجاج کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وہ حکومت کی توجہ چاہتے ہیں، بزرگ بیٹھے ہیں، ان سے بات کی جائے اور انکے مطالبات پورے کئے جائیں، وہاں سروے ہو چکا لیکن رقم نہیں مل رہی، فائل وزیراعظم کے پاس پڑی ہوئی ہے ،ان سے بات کی جائے، ان کی بات سنی جائے .کراچی میں جو بل دے رہا ہے اس کے گھر بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بل نہ دینے والوں کی سزا بھی ان کو مل رہی ہے جو بل دے رہے ہیں .شرمیلا فاروقی نے کہا کہ روز سوالات موخر ہو جاتے ہیں، میرا کل کا سوال پولیو سے متعلق ہے، اس وقت 44 ضلع میں پولیو دوبارہ سامنے آیا ہے،

ہمیں بندوق نہیں، قلم ، کتاب اور بچوں کے لئے روزگار چاہئے.اسد قیصر
اسد قیصر نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمان اور عمر ایوب خان نے چمن کے حوالے سے بات کی.اس وقت پشتون بیلٹ سراپا احتجاج ہے،کیونکہ کاروبار بند ہےاسمبلی میں کوئی اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہا.چمن کے لوگوں کے ساتھ بات کرو.ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے .چمن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں.ہمیں بندوق نہیں، قلم ، کتاب اور بچوں کے لئے روزگار چاہئے

شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا .20،20گھنٹے سندھ میں بجلی نہیں ہے.ہم پر بجلی گر رہی ہے لیکن سندھ میں بجلی نہیں ہے.یہاں پر جواب دینے کے لئے کوئی موجود نہیں ہے

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan