نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، 6 زخمی

0
41
باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیر بالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے

مسلح ملزمان نے نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کر دی، جس سے بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پولیس کے مطابق چراگلئی میں جنگل کی ملکیت کےتنازع پرفائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ نماز جنازہ کے بعد ہوئی،پولیس نے علاقہ کو گھیرے مین لے لیا، مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو چکے ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،جنازے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت سامنے نہیں آ سکی

Leave a reply