نیپال،بھارتی بس دریا میں گر گئی، 40 مسافر تھے سوار

0
66
nipal

نیپال میں بھارتی بس دریا میں گر گئی،بس میں چالیس مسافر سوار تھے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

نیپال کے ضلع تنہو کے علاقے ابوکھیرنی میں یہ واقعہ پیش آیا، ایک بھارتی بس دریا میں گر گئی،حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پوکھرا کے مجھاری ریزورٹ میں ٹھہرے ہندوستانی مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو جا رہی تھی،دریا میں بس گرنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور بچاؤ ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ ضلع پولیس دفتر تنہو کے ڈی ایس پی، دیپک کمار رائے نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثے کے بعد 14 لاشیں نکالی گئی ہیں مقامی رہائشیوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کی۔

نیپال کے وزیر داخلہ نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،متاثرہ خاندانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی اور ان کے غم میں شریک ہیں،

نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہندوستانی مسافر بس جس میں 40 افراد سوار تھے،دریا میں گر گئی ہے،”بس کی نمبر پلیٹ UP FT 7623 ہے، بس دریا کے کنارے پڑی ہے بس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے،

Leave a reply