نیپال میں زلزلے نے تباہی مچا دی،128 اموات

0
218
nipal

نیپال میں زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی،مکان ملیا میٹ ہو گئے، 128 افراد کی موت جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ گزشتہ شب آیا، بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے تاہم بھارت میں کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ نیپال میں زلزلے نے تباہی مچائی ہے، نیپال کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ کا دیہی علاقہ رامیندا تھا ،زلزلے سے جاجر کورٹ،روکم ویسٹ کے علاقوں میں تباہی ہوئی کئی مکانات گر گئے،نیپالی وزیراعظم آج زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے

نیپال میں ایک ماہ میں تیسری بار زلزلہ آیا، پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہم اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کیلئے دعا گو ہیں،وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ ہے اور ہرطرح کی مدد کرنے کو تیار ہے

 افغانستان میں گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری بار زلزلہ

Leave a reply