ایشین گیمز,نیپال نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

،ایشین گیمز میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کرکٹ ایونٹ کھیلا جا رہا ہے
0
87
nipal03

ایشین گیمز ، کرکٹ، نیپال نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

نیپال نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے،تیز ترین ففٹی اور سینچری سمیت متعدد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے ،نیپال نے ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف تین وکٹوں پر 314 رنز بنائے ،ایشین گیمز میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کرکٹ ایونٹ کھیلا جا رہا ہے ،کوشال مالا نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 137 رنز بنائے ،دیپندرہ سنگھ نے 10 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ،کپتان روہت پاؤڈل نے 27 گیندوں پر 61 رنز بنائے ،اس سے قبل افغانستان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا ،افغانستان نے فروری 2019 میں آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے

دیپندرہ سنگھ نے بھارت کے یووراج سنگھ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑا ۔یووراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈکے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ،دیپندرہ سنگھ نے نو گیندوں پر پچاس رنز بنائے،کوشال مالا نے تیز ترین سنچری بنا کر بھارت کے روہت شرما اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا ،کوشال مالا نے 34 گیندوں پر سنچری بنائی ،روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی،نیپال نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ بھی قائم کیا،نیپال نے منگولیا کو 273 سے شکست دے دی ،نیپال نے ریکارڈ 314 رنز تینوں وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے ،جواب میں منگولیا کی ٹیم 14 ویں اوور میں 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،نیپال سے قبل بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ چیک ری پبلک کے پاس تھا ،چیک ریپبلک نے 30 اگست 2019 کو ترکی کو 257 رنز سے شکست دی تھی ،

 ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں،

بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے

پاکستان کر کٹ ٹیم کے پاس تین فاسٹ بالرز ہے جو ہندوستان کو خوف میں مبتلا کر سکتے ہے،میتھیو ہیڈن

پاکستان کے پاس ہمیشہ بہترین بالرز رہے ہے،جنکے مقابلے کے لئے ہمیں خاصی محنت کرنی پڑتی ہے،روہیت شرما

Leave a reply