پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ کیا گیا ہے
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نثار کھوڑ و کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں نثار کھوڑو کے نظر محلہ روڈ پر واقع گھر میں کریکر پھینکا گیا تا ہم گھر کی دیواریں اونچی تھیں جس کی وجہ سے کریکر گھر کے اندر نہ جا سکا اور پھٹ گیا، کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،جس وقت گھر پر کریکر حملہ کیا گیا نثار کھوڑو گھر میں نہیں تھے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.
نثار کھوڑو کے گھر پر حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔پیپلز پارٹی ضلع قمبرشھدادکوٹ کے صدر حاجی قمرالدین گوپانگ ضلع جنرل سیکریٹری غلام محمد اسران اور ضلع انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر نیازچانڈیو کی طرف سے نثار احمد کھوڑو کی لاڑکانہ مین رہائشگاہ پر کریکر دھماکے کی مذمت کی گئی ہے