پی ٹی آئی کارکنوں، قیادت کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے سے باز رہیں،سبطین خان

تحریک انصاف کے رہنما،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلی محسن نقوی کو مراسلہ لکھ دیا ہے

عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے سبطین خان کی جانب سے نگران وزیراعلی محسن نقوی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت اپنے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے نگراں حکومت الیکشنز ایکٹ 2017 (ایکٹ) کے سیکشن 230 میں درج اپنے کاموں کے دائرہ کار سے باہر کام کر رہی ہے نگراں حکومت کا کام الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے نام پر سیاسی جماعت کو دھمکیاں دینا، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں کی جا رہیں ہیں صوبے بھر میں پولیس افسران اور سول بیورو کریسی کے تبادلے، تقرریاں کر کے حکومت ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنوں اور ان کے خلاف غیر سنجیدہ فوجداری مقدمات کا اندراج کیے جا رہے ہیں

مراسلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کا کام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں ای سی پی کی مدد کرنا ہے، آپ کی حکومت کا سیاسی جھکاؤ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہے، اینٹی کرپشن میں درج ہونے والی انکوائریوں اور مقدمات کی تعداد سے بھی ظاہر ہوتا ہے پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب سے آپ نے نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف انکوائری شروع کی گئیں۔ نگراں حکومت پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قیادت کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے سے باز رہیں

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

Comments are closed.