اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واشنگٹن میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس کے بعد امن اور سلامتی کے لیے تعاون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری جنگ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں صدر ٹرمپ نے یرغمالیوں کی فوری رہائی سمیت نیتن یاہو کے جنگی مقاصد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں اور خطے میں تنازعات کے حل کے لیے عالمی سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

Shares: