باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی بہو،بیٹیوں کی عزت کے لیے دعویداروں کے لئے لمحہ فکر ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے بارے میں بہت سے حقائق بتائے جا سکتے ہیں،اربوں کی کرپشن سے شروع ہونے والے توشہ خانہ پر آگئے ہیں،مریم نواز کی پیشی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تمام ویڈیوز سامنے آچکی ہیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نیازی اتنا بزدل ہوچکا ہے کہ گھر کی بیٹیوں کو بھی ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔ہم اس احتساب کوتب مانین گے جب سلائی مشین سے اربوں کمانے والی علیمہ خان بھی عدالتوں کے چکرلگائے

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈ شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف اپنی بیٹی جویریہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شہبازشریف کی بیٹی جویریہ علی کوسخت سیکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت پہنچایاگیا، شہباز شریف نے عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر معذرت کی،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ راستے میں رش بہت زیادہ تھا اس لئے تاخیر ہوئی، جس پر جج جواد الحسن نے کہا کہ مجھے علم ہے، میں بھی رش میں پھنس جاتا ہوں،

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

شہباز شریف نے کہا کہ میری بیٹی جویریہ بھی میرے ہمراہ آئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ وہ کہاں پر ہے،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ نیچے میری گاڑی میں موجود ہے، عدالت نے کہا کہ آپ ان کو کو عدالت میں بلوا لیں، انکی حاضری ضروری ہے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ خاتون کی پیشی کے لئے راستہ کلیئر کروائیں،عدالت نے جویریہ کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

Shares: