باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پاکستان بنانے اور بچانے والوں کے پاس آئی ہوں، آج آئین کے محافظوں کے پاس آئی ہوں،
مریم نواز نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کا اتنا متحرک وکلاء ونگ ہو اسے کبھی آنچ نہیں آ سکتی،4 ڈکٹیٹرز آئے انہوں نے 10، 10 سال دھونس سے پورے کیے کنونشن میں آرہی تھے تو ایک وکیل نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا،اس پر لکھا تھا محبت بھرا ٹرک میری بہن مریم کیلئے، ہمارے پاس وہ ٹرک نہیں جو فواد چودھری کے پاس ہے، ہمارے پاس آئین، قانون ،کالے کورٹ کا ٹرک ہے، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی، پاکستان کی کوئی ایسی عدالت نہیں جہاں مسلم لیگ ن نے چکر نہ کاٹے ہوں بے گناہ جیلیں کاٹیں اور شیروں کی طرح مقابلہ کیا ابھی سہولت کار عدلیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں مرحوم جسٹس سیٹھ وقار کا نام ہمیشہ زندہ رہےگا،عدلیہ کو ایک ڈکٹیٹر کے ظلم سے بچانے کیلئے نواز شریف سامنے آیا، چیف جسٹس صاحب نے طعنہ دیا جو کل جیل میں تھے آج اسمبلی میں ہیں چیف جسٹس صاحب جو جیلوں میں رہ کر آئے انہوں نےجھوٹے مقدمے بھگتے ،کسی عدالت نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سسلین مافیا یا گارڈ فادر کہا؟ہمیشہ منتخب وزیراعظم کو نکلا یا دھمکایا گیا، کیا کبھی عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کو نااہل کیا؟ جسٹس قاضی فائز عیسی کو نہیں جانتی، قوم دیکھ رہی ہے کہ وہ ایک آئین اور قانون پر چلنے والا جج ہے،چیف جسٹس صاحب آپ تب بھی جذباتی ہوتے جب رانا ثناء اللہ پر شرم ناک کیس بنا، تب آپ جذباتی نہیں ہوئے جب عمران خان کی جھولی میں الیکشن ڈالا گیا، چیف جسٹس صاحب آپ کا نظام عدل، جنرل فیض کے اشاروں پر چل رہا تھا، حق بات کرنے پر ن لیگ کے لوگوں کو الیکشن سے باہر کیا گیا، آپ کا زور صرف عوام کے وزیراعظم پر چلتا ہے،دو دو گھنٹے جیل کاٹ کر آتے ہیں اور ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر روتے ہیں ۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ سیاست میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے، سائفر کا جھوٹا ڈرامہ کیا، ہیرے کی انگوٹھیوں کا حساب مانگ تو کہتے ہیں ، پبلک ہولڈر نہیں ،تم اور تمہارے سہولت کار بھی جانتے ہیں تم نے جرم کیا ہے،ایک ہی جھٹکے میں 12 ، 12 کیسز میں ضمانت مل جاتی ہے،تم اپنی ذاتی زندگی میں جو مرضی کرو مجھے اس سے سروکار نہیں۔ لیکن ٹیرین وائٹ والا جھوٹ تم نے اپنی ذاتی زندگی میں نہیں بولا بلکہ پوری قوم کے سامنے بولا ہے۔ جو آئین قانون کیساتھ کھڑے ہیں ان کا معیار دیکھ لیں، جو جیلیں کاٹ کر آئے انہوں نے مقدمات بھی آپ کے ناک کے نیچے بھگتے، لاڈلے کو بچانے اور دوبارہ لانے کے لیے عدالتی سہولت کاری کی جارہی ہے ،بات صرف اتنی ہے کہ کیونکہ مقدمات اصلی ہیں تو کہیں لاڈلے کو سزا نہ ہو جائے ،تم اور تمہارے سہولت کار بھی جانتے ہے کہ تم مجرم ہو ،مجھے شہباز شریف سے پیار ہے ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور فیض حمید نے سازش گھڑی آصف کھوسہ تم چُپ کر کے بیٹھو گے تو ہم تمہیں بھول نہیں جائیں گے درست بات کرنے پر توہین عدالت لگتی ہے تو لگ جائے،مجھے نااہلی یا جیل سے نہ ڈرایا جائے،
مریم کا مزید کہنا تھا کہ آپ کس کو لانا چاہتے ہیں ، جس نے نالائقی سے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا،کے پی کے کو 10 سال میں تباہ کیا گیا، پنجاب میں بھی 3 کا گینگ مسلط کیا، نواز شریف سی پیک بناتا رہا اور یہ گوگی ، پنکی کوریڈور بناتے رہے،جو فیصلہ سپریم کورٹ کی اکثریت نہیں مان رہی ہمیں کہا جا رہا ہے کہ مان لو،سپریم کورٹ کے 5 ججز نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے ، سپریم کورٹ کے بینچ نے پانچ ، زیرو سے کہا تھا کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے،
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور یہ بحران لانے والے آپ تھے، موجودہ حکومت نے لائرز پروٹیکشن بل منظور کیا،وکلاء کی فلاح بہبود اور تحفظ ہمیشہ مسلم لیگ ن کی ترجیح رہا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ الیکشن لڑے، ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے،ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں،
مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر
توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
ھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ
عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ