این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، انگور اڈہ ٹرمینل30 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گیا
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کر لی گئی،جنوبی وزیرستان کےمقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا،جدید انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا ،سخت مشکلات اور بنیادی انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا،این ایل سی نے مطلوبہ انفراسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا
ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے، پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر محکموں کے لیے دفاتر اور رہائش کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،انگور اڈہ ٹرمینل مقامی قبائل کے لیے مضبوط اقتصادی بنیاد فراہم کرے گا،مقامی پیداوار اب مختصر اور آسان راستوں سے افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کی جاسکے گی،انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل مقامی معشیت کو مستحکم کرتے ہوئے خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی یقینی بنائے گا