ننکانہ:یوم آزادی کا جوش و جذبے سے جشن منایا گیا

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز)یوم آزادی کا جوش و جذبے سے جشن منایا گیا

ضلع ننکانہ صاحب کے جمنازیم ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے دیگر معززین کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

پنجاب پولیس کی شاندار پریڈ اور طلباء کی ملی نغموں نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے عزم کا اظہار کیا جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ملک کے نام روشن کرنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیغام کے مطابق پودے لگانے کا عہد کیا گیا۔

Leave a reply