وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات پر جواب میں کہا کہ کرپٹو کے لیے بجلی کا ابھی تک کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا،تقریباً 7000 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہے،گرڈ پر تقریباً ساڑھے 3 کروڑ صارفین ہیں،تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ صارفین کو 0 سے 100 یونٹ پر تقریباً 90 فیصد اور 100 سے 200 یونٹ پر تقریباً 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے،

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اگر 201 یونٹ پر قدغن نہیں ہو گی تو 251 یا 301 کی ہو جائے گی،سلیب پر کہیں نہ کہیں ایک یونٹ کا اثر آئے گا،دو سو یونٹ والے صارفین کا ریٹ 300 یونٹ والے صارفین کو دینے پر 275 ارب روپے کی اضافی سبسڈی بنتی ہے،موجودہ معاشی حالات اس کی اجازت نہیں دیتے تاہم حالات بہتر ہونے پر یہ بھی کریں گے،دو سو سے کم یونٹ والا صارف تقریباً 60 سے 70 لاکھ ہوتا تھا، ان صارفین کی تعداد بڑھ کر تقریباً 1 کروڑ 83 لاکھ ہو گئی ہے، پچھلے 9 مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی میں 200 یونٹ سے کم والے صارفین کیلئے بجلی مزید 60 فیصد سستی کی،جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی لی جاتی تھی،کراس سبسڈی کا حجم 255 ارب سے کم ہو کر 94 ارب رہ گیا ہے، بشمول ٹیکس بجلی کا ٹیرف 48.7 سے کم کر کے 38.4 کیا ہے،ہم نے نہ صرف کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا بلکہ بجلی کی مجموعی قیمت میں بھی کمی کی،کراس سبسڈی کا بوجھ گھریلو صارفین پر بھی نہیں پڑنے دیا،پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں تقریباً 58 فیصد کمی کی،نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ریٹ میں بھی سلیب کے مطابق 11 سے 17 فیصد تک کی کمی کی،انڈسٹری کیلئے وزیراعظم صاحب کی کابینہ نے بجلی کی مسابقتی مارکیٹس کی منظورِی دے دی ہے،وہیلنگ چارج کے تعین کیلئے ریگولیٹر کو درخواست دی جا چکی ہے،حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی،

Shares: