2025 تک تمام تعلیمی بورڈ زمیں نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کر نے کا فیصلہ

2025 تک تمام تعلیمی بورڈ زمیں نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کر نے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔رٹہ سسٹم کا خاتمہ کر کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نمبروں کی دوڑ کو ختم کر کے جلدگریڈنگ سسٹم کا اجراء کر رہے ہیں تاکہ بچوں کی صلاحیتوں کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ پر پرکھا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئی بی سی سی فورم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر بد قسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام کارکردگی کو بہتر اندا ز میں پرکھنے سے قاصر ہے کیونکہ میٹرک سے لے کر ماسٹرز تک بچے صرف اور صرف نمبروں کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں پرکھا نہیں جاتا اور عام طور پر ہمارے طالب علم کو نوٹس اور رٹہ سسٹم کا عادی بنا دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک ہماری ڈگری کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ2025 تک پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ زمیں نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا جائے گاتاکہ قابل اور محنتی طلبا ء و طالبات کے معیار کو انٹر نیشنل سطح پر پرکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کمیٹی آف چیئر مین نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام بورڈز اور یونیورسٹیوں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ تمام بورڈز امتحانات کے نتائج بروقت جاری کریں تاکہ طلبا ء و طالبات اپنی من پسند یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں اور محض امتحانات کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے ان کا داخلہ متاثر نہ ہو۔

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Comments are closed.