انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتیں منظور کیں ،عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی ہے تا ہم ابھی تک وہ رہا نہیں ہو سکتے کیونکہ ان پر دیگر مقدمات بھی ہیں جن کی ضمانت ہونا باقی ہے
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے دبئی لیکس اور پانامہ لیکس کے سوا کچھ نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ اپ کی جائیدادیں ڈیکلیئر ہیں یا نہیں۔اگر آپ اس ملک کے ہمدرد ہیں تو اپ کی جائیدادیں باہر کیوں ہیں یہاں کیوں نہیں ۔اپ دنیا کو کس منہ سے انویسٹمنٹ کا کہہ سکتے ہیں ۔ آپ کا خود کا پیسہ باہر ہے اور آپ دنیا میں ایک ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کے گھوم رہے ہیں ۔خود کا 12 ارب ڈالر دبئی میں پڑا ہوا ہے ۔یہ پیسہ کب کیسے باہر گیا؟سرکاری ملازمین نے جائیدادیں بنا رکھی ہیں.