چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے 8 نومنتخب سینیٹرز نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

خیبرپختونخوا سے منتخب 11 سینیٹرز میں سے 8 ارکان نے سینیٹ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔حلف اٹھانے والے سینیٹرز میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان، عطا الحق اور نیاز احمد شامل ہیں۔ نیاز احمد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام کے صاحبزادے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں 11 اراکین منتخب ہوئے جن میں آزاد امیدوار مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نورالحق قادری، مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد، ،پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور روبینہ خالد، جے یو آئی کے عطا الحق اور دلاور خان جبکہ خواتین نشست پر آزاد امیدوار روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی (آزاد)شامل ہیں۔تاہم مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے تاحال سینیٹ رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔

علاوہ ازیں پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے حافظ عبدالکریم بھی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، یہ نشست سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق باقی ماندہ سینیٹرز کے حلف اٹھانے کے لیے آئندہ اجلاس میں موقع دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا سستی بجلی پیکج ختم ہونے کو، ریلیف مرحلہ وار واپس

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ مسترد کر دی

نوکریاں نہ دیں تو مزدور طبقہ مخالف جماعتوں کا رخ کرے گا، برطانوی یونینز

Shares: