نو منتخب سینٹرز کی حلف برداری ،اسحاق ڈار پریزائڈنگ افسر مقرر

0
148
senate

نو منتخب سینٹرز کی حلف برداری اور چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن، اسحاق ڈار سینیٹ کے پہلے اجلاس کی صدارت کے لیے پریزائڈنگ افسر مقرر کر دیئے گئے

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اسحاق ڈار کو پریزاڈنگ افسر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے،پارلیمانی روایت کے مطابق کوئی حاضر سینٹر ہی پہلے اجلاس کا پریزاڈنگ افسر ہو سکتا ہے ،پریزاڈنگ افسر نے ممبران سے حلف لینا ہوتا ہے ، سینٹ سیکریٹریٹ کا موقف ہے کہ اسحاق ڈار ابھی ممبر نہیں ، انھوں نے خود بھی حلف لینا ہے ، پارلیمانی امور کا موقف ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی نو منتخب ہوتے ہیں لیکن حلف لیتے ہیں ،

سینیٹ کا پہلا اجلاس کب ہو گا ، غور جاری ہے،سینیٹ کا پہلا اجلاس 8 اپریل کو منعقد ہو سکتا ہے ، 8 اپریل کو سینیٹ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں اجلاس عید کے بعد 15 اپریل کو ہو سکتا ہے ،

Leave a reply