چونیاں : تجاوزات،صفائی ستھرائی،محکمہ مال میں کوئی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی – عامر بٹ

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل بھر کے دیرینہ مسائل کا حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،تجاوزات،صفائی ستھرائی اور محکمہ مال میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام تک سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے صحافیوں ملک شرافت علی گوہر،فیاض دھون، صابر چوہدری،رانا سلمان،حافظ وحید اشرف،اعظم ظفر و دیگر سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ چونیاں پنجاب کی جرنیلی تحصیل ہے لیکن آج کے اس جدید دور میں بھی چونیاں میں سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ڈی سی قصور کی خصوصی ہدایات کے مطابق تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نا چھوڑیں تمام محکموں میں دی جانے والی سہولیات کی خود نگرانی کروں گا تحصیل کی عوام تک سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئیے کھلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اس موقع پر کلرک محمد اقبال،سرفراز احمد، نوید احمد ودیگر عملہ بھی موجود تھا

Leave a reply