نمبر ون بننے کے بعد بابر اعظم نے اپنا ہدف بتادیا

0
33

باغی ٹی وی : نمبر ون بننے کے بعد بابر اعظم نے اپنا ہدف بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

اس سنگ میل کے حصول پر بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا کہ محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی کی عالمی پلیئرز رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکے ہیں مگر ان کا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔

واضح‌ رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

Leave a reply