وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آئندہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز 14 اگست کے بجائے کسی اور دن کریں کیونکہ یہ دن یومِ آزادی ہے اور قوم کو یکجا ہو کر اسے جوش و جذبے سے منانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، تاہم 14 اگست کو احتجاج کرنا ہماری روایات کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ اپنی تحریک 13، 15 یا 16 اگست کو شروع کریں۔رانا ثنااللہ نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد رہنے پر سراہا، مگر قومی تعطیلات پر احتجاج شروع کرنے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 5 اگست کو یومِ استحصال منایا گیا تھا، جس دن قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی تھی، اور اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بڑی تحریک کا اعلان کیا مگر کچھ نہیں ہوا۔
ان کا موقف ہے کہ 14 اگست کو قوم کو اپنی آزادی کے جذبے کے ساتھ اس دن کو منانے دیا جائے۔
پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر بے نقاب، دونوں کی شادیاں ختم
دہلی بنے گا خالصتان، 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، گرپتونت سنگھ پنوں
ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 11 صوبوں میں جھٹکے محسوس
سلامتی کونسل میں پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کی شدید مخالفت