نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے پر کسی بھی ملک کو کوئی تحفظات نہیں ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور کئی دیگر ممالک بھی اس نوعیت کے معاہدے کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنے آپ کو دفاعی طور پر منوا لیا ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کو معاشی طاقت بنایا جائے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ اگر ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے مزید مفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے پر مرکوز کر رہا ہے، ایسے میں ایک علاقائی اسلامی اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔
یوکے، ایئرپورٹ پر جارج گیلوے کو انسداد دہشت گردی پولیس نے روک لیا
پاک سعودی معاہدے کا خیر مقدم، ایران کی شمولیت کی خواہش
امریکہ: مشی گن کے چرچ میں فائرنگ اور آگ، 1 ہلاک، متعدد زخمی
ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا








