لاہور:ہڑتال نہیں پٹرول کی فراہمی ہوگی: کمپنیوں کا بڑا اعلان عوام خوش،پی ڈی ایم پریشان،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔وہاں پاکستان کی بڑی کمپنیوں نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی فراہمی کا اعلان کیا ہے
ذرائع کے مطابق ایک طرف پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور مطالبات مانے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
جہاں ایک طرف ملک میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا۔تاہم اس ہڑتال کے دوران بھی ملک بھر میں کچھ پمپس ایسے ہیں جو معمول کے مطابق ایندھن کی فراہمی جاری رکھیں گے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔‘
پی ایس او کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی کمپنی شیل نے اس ہڑتال کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ شیل پاکستان 25 نومبر کو پیٹرول کی فراہمی جاری رکھے گی
اس حوالے سے شیل پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ 25نومبر کوپیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کاحصہ نہیں،اعلامیے کے مطابق کمپنی آپریٹڈریٹیل سائٹس سےتیل کی فراہمی جاری رہےگی،اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سےتیل کی فراہمی جاری رہےگی
یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کے اعلان کے بعد اپوزیشن کچھ زیادہ خوش دکھائی دے رہی تھی اورپی ڈی ایم اس ایشو کو بھی سیاسی کارڈ کے طور پراستعمال کرنا چاہتی تھی، مگرجب سے پی ایس او اور شیل نے اعلان کیا ہے وہ اس ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں اوروہ پاکستان بھرمیں پٹرول لینے والوں کو پٹرول فراہم کریں گے تو یہ سن کر عوام تو خوش ہوگئی مگراپوزیشن میں مایوسی کی لہر دور گئی ہے