اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)انجمن تاجران نے 27 فروری کو ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں انجمن تاجران(رجسٹرڈ) کا ہنگامی اجلاس شیخ ریاض انور کی صدارت میں ہوا۔
چیئرمین انجمن تاجران میاں فیصل نے کہا کہ اوکاڑہ میں ایک گروپ کی طرف سے ہڑتال کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن سے ہمارا کوئی تعلق نہ ہے ، انجمن تاجران ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے تاجران کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہ ہے ، ضلع انتظامیہ 27 فروری کی خود ساختہ ہڑتال کے سلسلہ میں دکانداروں کو تحفظ فراہم کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ،انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا گروپ نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ لہذا انجمن تاجران 27 فروری کو ہڑتال نہیں کرے گی۔
اوکاڑہ تاجر برادری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مزید کاروبار بند کر کے چھوٹے دکانداروں سے روٹی کا نوالہ چھین نہیں سکتے۔
Shares: