ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)1962 سے چلنے پرائمری سکول میں 6 سال سے کوئی ٹیچرتعینات نہ ہوسکا،سکول بند
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمریسکول اوٹارکی جاگیر یو سی کرمپور تحصیل میرپور ساکرو ضلع ٹھٹھہ جوکہ 1962 سے تدریس کاسلسلہ جاری تھا لیکن گذشتہ 6 سال سے سکول میں کوئی ٹیچر تعینات نہ ہو سکا ہے،سکول عمارت بھی زبوں حالی کا شکار ہے ، 2018 سے بچوں کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں، جس وجہ سے گاؤں والوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کر دیا تھا اور ایم این اے صادق میمن ، اسٹنٹ عبداللہ ، ڈی او ایجوکیشن ٹی پی میرپور ساکرو سے بھی شکایت درج کروائی مگر کوئی عمل نہیں ہوا اس وقت وہاں کے مقامی رہائشی ایس ایم سی چیئرمین شریف بلوچ اپنی مدد آپ کے تحت 45 طلباء وطالبات کو تعلیم دے رہا ہے، فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو تعلیم فرش پربٹھا زیورتعلیم سے آراستہ کررہاہے ، گاؤں والوں نے سی ایم سندھ مراد علی شاہ ، وزیر تعلیم سردار شاہ ، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہمارے اسکول میں استاد مقرر کیا جائے بچوں کی تعلیم محروم ہونے سے بچایاجائے-

Shares: