ڈی آئی خان : زرعی یونیورسٹی کے آٹھ پروگراموں کے لیے این او سی جاری۔

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی محنت رنگ لے آئی۔ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے زرعی یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے معیار کے مطابق جانچنے کے لیے دورے کے بعد زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے آٹھ پروگراموں کے لیے این او سی جاری کر دی۔ ان پروگراموں میں بی ایس ایگریکلچر، بی ایس فارسٹری، ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس انگلش، بی ایس میتھ، بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور بی ایس زوآلوجی شامل ہیں۔ اس این او سی کے جاری ہونے کے بعد طلبا ء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام اور طلبا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز) اور ان کے جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے ڈیرہ اسماعیل خان کی واحد یونیورسٹی کو خصوصاً بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی این او سی جاری کی خصوصاً ان طلبا کے لیے یہ بہت خوش آئند ہے جنہوں نے مستقبل قریب میں ان پروگرامز میں داخلے لینے ہیں۔

Leave a reply