پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگست کے مہینے کے دوران مختلف بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق عماد وسیم اور محمد عامر کو انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔شرجیل خان کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے این او سی ملا ہے۔نسیم شاہ، محمد عامر اور افتخار احمد کو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق این او سیز کا اجرا کھلاڑیوں کی دستیابی، فٹنس اور قومی ٹیم کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 13 فلسطینی شہید، قحط سے 4 جانیں اور چلی گئیں
عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی
ٹرمپ انتظامیہ سخت، یونیورسٹیوں پر داخلوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازم
قومی اسمبلی میں گرما گرمی، پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام