نو دس محرم کو موبائل سروس بند ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

0
53

نو دس محرم کو موبائل سروس بند ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے،وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں عاشورپرامن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لینےکے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔ عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے؛ سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی ناں ہونے دی جائے۔ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات لئے ہیں۔

Leave a reply