شہر قائد کراچی میں عدالت نے ڈمپر سے کچل کرنوجوان کی ہلاکت کیس کے ڈمپر ڈرائیور کو 30لاکھ روپےکی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گارڈن میں ڈمپر سے نوجوان کو کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ کی زرضمانت عدالت میں جمع کرائی گئی،دوران سماعت عدالت نے 30لاکھ روپےکی ضمانت پر ملزم کورہاکرنےکاحکم جاری کردیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم نےگارڈن کےعلاقے میں شاہ زیب نامی نوجوان کوکچل دیا تھا، حادثے کے بعد ملزم کو لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا تھا اس دوران ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھا۔








