نوجوان امریکی صدر کو قتل کرنے پہنچا تو کیا ہوا؟

0
38

نوجوان امریکی صدر کو قتل کرنے پہنچا تو کیا ہوا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے ارادرے سے آنے والے مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائشگاہ وائٹ ہائوس کے باہر سے ایک چاقو بردار مسلح نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا

امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کیلئے آیا تھا،حملہ آور کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے وہ چاقو ساتھ لایاتھا لیکن حملہ آور سے پستول بھی برآمد ہوئی،25سالہ نوجوان کیخلاف کیس درج کرلیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہونے کے بعد امریکہ کے تقریبا 3سو شہروں میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے کئے گئے.

مظاہرین نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے اکٹھا ہو کے، ٹرمپ کو قید کرو، ٹرمپ مجرم و گناہ گار ہے، کے نعرے لگائے۔ ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ مظاہرین کو جو کانگریس کی عمارت کے اندر دھرنا دے کر بیٹھ گئے تھے، گرفتار کرلیا ہے۔

درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس میں ٹرمپ کے مواخذے کے ایک دن بعد ٹرمپ کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے اور غلط پروپیگنڈہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے لئے سختی سے دعا کروں گی کیونکہ وہ آئین کی پٹری سے اترگئے ہیں اور انھوں نے اقدار کو پامال کردیا ہے

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اب امریکی صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں مواخذے کی تحریک کے پہلے آرٹیکل اختیارات کے غلط استعمال کے الزام سے صدر ٹرمپ کو بری کرنے کی حمایت میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

مواخذے کی تحریک کے دوسرے آرٹیکل جس میں امریکی صدر پر کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اس میں بھی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بری کر دیا۔ ٹرمپ کی حمایت میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے

 

Leave a reply