نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے وزیراعظم کہاں پہنچ گئےِ؟
نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے وزیراعظم کہاں پہنچ گئےِ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان پہنچ گئے موزیراعظم کیڈٹ کالج وانا کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت آج وزیرستان میں کامیاب درخواست دہندگان میں چیکس تقسیم کریں گے۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو باروز گار اور بااختیار بنانے کا سو ارب روپے کا انقلابی منصوبہ ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے تقریباً تمام بنکوں کی ذریعے آسان ترین شرائط پر با صلاحیت نوجوانوں کو کاروباری قرضے دیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک پانچ ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور آئندہ چند مہینوں میں مزید دس ارب روپے نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی مد میں دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے کامیاب جوان پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک میں غربت مٹانے اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم جوان پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری
کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم
کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا