کراچی: سرجانی ٹاؤن میں درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش ملی ہے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاؤن کنیز فاطمہ سوسائٹی ایسنڈر گارڈن اپارٹمنٹ کے عقب میں نورانی مسجد سے متصل گراؤنڈ کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش ملی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے جیب سے ایک قومی شناختی کارڈ ملا ہے جس کی مدد سے اس کی شناخت 21 سالہ حسنین ولد شبراتی کے نام سے ہوئی، مقتول تانگہ اسٹینڈ پھیلی حیدرآباد کا رہائشی ہے مقتول کے منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا اورکپڑے کو منہ پر لپیٹا ہوا تھا اور اوپر سے ٹیب بھی لگایا ہوا تھا،مقتول کو پہلے کسی اورمقام پر قتل کیا گیا اور لاش کو سرجانی ٹاؤن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے اندر درخت سے لٹکا دیا گیا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتول کی وجہ گلا دبنے اور پھندا لگنے سے ہوئی حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہو گا تاہم پولیس نے مقتول نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔
سیکورٹی فورسز کے تین آپریشن،23 دہشتگرد جہنم واصل،5 جوان شہید
قبل ازیں مارگلہ کی پہاڑیوں کے ٹریل فائیو پر گمشدہ لڑکے کی نعش برآمد ہو ئی،گزشتہ روزترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ تھانا سیکرٹریٹ کے علاقے مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے جانے والا طالب علم مبینہ طور پر اغوا ہوگیا ہے، جس پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے طالب علم کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تا ہم اب طالب علم کی لاش مل گئی ہے-
تربو ز کو ٹیکہ لگانے کا پروپیگنڈہ،ڈاکٹر عفان کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر
مارگلہ ہلز پر ٹریل 5 اور ملحقہ علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی، نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی گئی،طالب علم محمد طٰحہٰ دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے ٹریل 5 پر گیا تھا-