نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

نائیجیریا: نائیجیریا کے باشندے بولاجی فتائی نے ردی کی ٹوکری سے اپنا ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ تیار کر لیا-
باغی ٹی وی : بولاجی فتائی نے اگرچہ کبھی ہوائی سفر نہیں کیا لیکن جہاز سازی کے شوق کے تحت انہوں نے فاضل اشیا اور کچرے سے اڑنے والے طیارے کا ماڈل بنایا ہے جو ریموٹ کنٹرول سے اڑتا ہے یک حالیہ ابر آلود دن میں، سنگل پروپیلر ہوائی جہاز نے فٹ بال کے ایک ریتلے میدان کے اوپر کراس ہواؤں کا مقابلہ کیا –
بولاجی نے ری سائیکل ہونے والے پیکنگ فون کو کاٹ کر اس سے ہوائی جہاز کا ڈھانچہ اور پر بنائے۔ یہ فوم اس نے کوڑے کے ڈھیر سے اٹھائے تھے۔ اس طرح ایک میٹر بازو والے طیارے کا بیرونی ڈھانچہ تو بن گیا۔ اس کے بعد بولاجی نے ایک دکان سے ریڈیو ریموٹ کنٹرول اور موٹرسمیت پنکھڑیاں خریدیں انہوں نے ایک ٹیپ کی مدد سے پورے جہاز کی دم ، بازو اور دیگر حصوں کو جوڑا۔
آخرکار وہ دن آگیا جب بولاجی نے اپنا ماڈل طیارہ کامیابی سے اڑایا اور لوگوں نے اسے داد بھی دی۔ اب بولاجی کو ایک ادارے نے انٹرنشپ دی ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے ایئروناٹیکل انجینیئر بننے کا اپنا خواب پورا کرسکیں۔
Nigeria's Bolaji Fatai built this model airplane from trash https://t.co/yawocirr2c pic.twitter.com/uQIOEjy4Qc
— Reuters (@Reuters) April 20, 2023
21 سالہ نوجوان نے کہا کہ "میں نے یہ اس وقت شروع کیا جب میں سات سال کا تھا جب بھی میں کسی ہوائی جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو اس سے مجھے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا ملک ایک کم ترقی پذیر ملک ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ میں ان لوگوں کا حصہ بنوں گا جو میری ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو ترقی دیں گے۔