بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ لاہور نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنےوالےانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیرون ملک کینیڈا ملازمت کے نام پر 25 سے 30 لاکھ روپے شہریوں سےوصول کر رہا تھا ملزم محمد اشرف کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، کینیڈا کے جعلی ویزا اسٹیکرز، شناختی کارڈز، تعلیمی اسناد برآمد کر لی گئیں ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

ٹھٹھہ : چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر، کراچی سے کینجھرجانے والے …

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا کہ ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلرز کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے 22 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا-


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم افتخار رسول گھمن ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 6-2023 میں نامزد تھا جسے 12 اپریل 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے علاوہ ملزم ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج نمبر 2001-291 میں گزشتہ 22 سال سے مفرور تھا-

راولپنڈی؛ عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا چوروں نے صفایا …


دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارج سب انسپیکٹر اسد ضمیر نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا مزمل رضوان نامی مسافر پرواز نمبر QR-631 سے جرمنی جا رہا تھا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا-

پشاور: بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات …

Comments are closed.