اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، چھاپہ مار کارروائی میں گینگ کی اہم سرغنہ خاتون گرفتار کر لی گئی
گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھی۔ملزمہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمہ سادہ لوح خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کے عمان بھجواتی تھی۔متاثرین کو بیوٹیشن کی نوکریوں کا جھانسہ دیا جاتا تھا،متاثرہ خواتین سے بیرون ملک رقص کروایا جاتا تھا،گرفتار ملزمہ سے متعدد پاسپورٹس اور سفری دستاویزات برآمد کر لئے گئے،ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ،گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے
دوسری جانب پشاور میں حوالہ ہنڈی اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، کاروائیاں اینٹی کرپشن پشاور، کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد اور مردان کی جانب سے کی گئی،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان میں شیر زمان، محی الدین، یاسد خان، مسلم ظہیر، سلیمان خان اور سمیع اللہ شامل ہیں،ملزمان کو ایبٹ آباد، مالاکنڈ، اپر دیر اور مردان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم شیر زمان اور محی الدین حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے 31 لاکھ 58 ہزار روپے اور 500 سعودی ریال برآمدکئے گئے،ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزم یاسد خان، مسلم ظہیر، سلیمان خان اور سمیع اللہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں مقدمہ درج تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا








