مزید دیکھیں

مقبول

میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار...

حافظ آباد: ای او عنبرین کاکوٹ چیاں سکول کا دورہ، شاندار انتظامات پر اطمینان

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) ای او عنبرین...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

وزیراعظم کا ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

سجاول :محکمہ تعلیم کی چشم پوشی، شہرکے گلی محلوں میں نان رجسٹرڈ سکول خودروجھاڑیوں کی طرح اُگنے لگے

باغی ٹی وی، سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)محکمہ تعلیم کی چشم پوشی، شہرکے گلی محلوں میں نان رجسٹرڈ سکول خودروجھاڑیوں کی طرح اُگنے لگے
تفصیل کے مطابق وزیرتعلیم سندھ اور سیکریٹری تعلیم سندھ کے بلند وبانگ دعوؤں کےبرعکس ضلع سجاول میں محکمہ تعلیم کا نیاکارنامہ اور مافیاکا سائیڈ بزنس سامنے آیاہے، ضلع سجاول کے سرکاری اسکولوں میں جہاں سہولیات کی شدید قلت موجود ہے وہاں ضلع کے مختلف شہروں میں مختلف گلی محلوں میں غیررجسٹرڈ اسکول پھوٹ رہے ہیں۔پرائیویٹ اسکول مافیا اور متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے ان غیررجسٹرڈ اور غیرمعیاری اسکولوں میں نہ صرف والدین سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جارہی ہے بلکہ بچوں کے قیمتی بنیادی تعلیمی سال بھی ضایع کرائے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق سجاول سمیت دیگر شہروں میں گلی محلوں کے گھروں میں مطلوبہ سہولیات کے بغیرپرائیویٹ اسکول کھول لئے گئے ہیں جہاں پر بچوں کی ایڈمیشن، ماہانہ فیس، ڈریس، کورس کتب و مختلف تقاریب کے نام پر بھاری رقوم اینٹھ لی جاتی ہے لیکن اسکول کے لئے لازمی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں جبکہ تعلیمی معیار میں بھی شدید شکایات ہیں،بچوں اور والدین کو جب معلوم ہوتاہے اور اپنے بچے دوسرے اسکول منتقل کرناچاہتے ہیں تو انہیں سرٹیفکیٹ دینے کے لئے بھی تیارنہیں ہوتے کیوں کہ ان کی رجسٹریشن ہی نہیں ہوتی، اس طرح بچوں کے قیمتی تعلیمی سال ضایع کرائے جارہے ہیں، ایسے اسکول مالکان بعض رجسٹرڈ اسکولز سے ملی بھگت کرکے بچے ان کے پاس بھی شفٹ کراتے ہیں تاکہ ان کا پول نہ کھلے جبکہ عملہ میں اساتذہ بھی غیرتربیت یافتہ اور کم اجرت والے رکھ کر ان کو محض چندہزار کی تنخواہ ادا کررہے، ایسے اسکولوں کے خلاف والدین کی جانب سے کئی بار متعلقہ تعلیمی افسران کے پاس شکایات درج کرانے کے باوجودان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، مذکورہ غیررجسٹرڈ غیرمعیاری پرائیویٹ اسکولزمافیاایک منظم انداز میں سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے والدین کو بچے اپنے اسکولوں میں داخل کرانے کی ترغیب دیتی ہے تاہم والدین مختصر عرصے میں نالاں ہوکر پریشان پھررہے ہوتے ہیں، ضلع سجاول میں یہ کاروبار اس وقت عروج پر پہونچ چکاہے، اور بچوں کے قیمتی بنیادی تعلیم سال ضایع کراکے ان کے مستقبل کا نقصان کیاجارہاہے، ضلع سجاول کے شہریوں اور والدین نے وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر اس طرف توجہ دیکر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے، سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات بڑھائی جائیں اور پرائیویٹ و غیررجسٹرڈ اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان کی آڈٹ کرائی جائے، والدین سے تمام تروصولی، اور اخراجات و عملہ کی تنخواہوں و سہولیات کی فراہمی کو چیک کیاجائے،غیررجسٹرڈ غیرمعیاری اسکولوں کو فوری بندکرایاجائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضایع نہ ہوسکے،حالیہ چند سالوں میں ضلع سجاول کے مختلف شہروں کی گلی محلوں میں ایسے اسکولوں کی تعداد بے تحاشہ بڑھتی جارہی ہے، جس میں پرائیویٹ اسکول مافیاکو مبینہ طورپر مقامی تعلیمی افسران کی غیرمعمولی آشیرباد بھی حاصل ہے،مقامی سطح پر کافی شکایات کے باوجود بھی ان کے خلاف معمول کی کاروائی بھی نہیں کی گئی ہے، والدین نے اپیل کی ہے کہ سجاول میں فوری طورپرتھرڈ پارٹی اسپیشل ٹیم سے کاروائی کرکیایسی مافیاکو بے نقاب کرکیان کاکاروبار بندکرائیں اور تصدیق شدہ اسکولز کے نام شایع کئے جائیں اور ہراسکول کے باہرایک لسٹ آویزاں کی جائے تاکہ والدین کسی غیررجسٹراور غیرمعیاری اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول مافیاکے منظم جھانسیسے بچ سکیں۔اور اپنے بچوں کو بہترتعلیم دلاسکیں،شکایت کے بعد کاروائی کے لئے بھی متحرک مکینزم بنایاجائے تاکہ پرائیویٹ اسکولزمیں لوٹ مار، کم اجرت اور دیگر شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔علاوہ ازیں سرکاری اسکولوں میں تاحال فرنیچر،اساتذہ اور سہولیات کی قلت کو بھی فوری طورپر دورکیاجائے تاکہ والدین وہاں اپنے بچوں کو داخل کرسکیں،

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں