ڈیرہ اسماعیل خان : نان سٹاپ جرائم کا سلسلہ جاری ،پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)تھانہ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات میں دونامعلوم ملزمان دکاندار سے اسلحہ کی نوک پر چالیس ہزارروپے چھین کر فرار،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری،ملزمان عدم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی آصف ولد محمدنواز قوم وینس سکنہ محلہ فتح بادشاہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی دکان واقع سرکلرروڈ پر بیٹھاتھا کہ دوملزمان میری دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پرمجھ سے نقدرقم چالیس ہزارروپے چھین لی۔تھانہ کینٹ پولیس نے دونامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
سودکے تنازعے پردوملزمان کا میاں بیوی پر تشدد،ملزمان بیوی سے تین ہزارروپے چھین کرفرار،تھانہ کینٹ میں مدعیہ کی رپورٹ پر دوملزمان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، واقعے کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعیہ عظانہ ثمرین زوجہ خالد محمودسکنہ بستی استرانہ شمالی نے رپورٹ درج کرائی ہے بنددھپانوالاکے قریب دوملزمان نوراسلام، اسلم ولد نامعلوم سکنائے نیوبنوں چونگی نے مجھے اورمیرے خاوند کوروکااورزدوکوب کیا اورپستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورمجھ سے زبردستی تین ہزار روپے بھی چھین لیے۔مدعیہ نے رپورٹ میں درج کرایاکہ ملزمان سود کا کاروبار کرتے ہیں اورانہوں نے ہمیں پھنسایاہواہے۔تھانہ کینٹ میں دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔کینٹ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
تھانہ سٹی کی حدود محلہ عالم شیر میں آئس نشے کے عادی ملزم کابھائی اوربھابھی پر چھری سے حملہ،بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملزم واقعے کے بعد فرارہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں شاہداقبال ولد فیض محمدقوم بھٹی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرابھائی زاہد اقبال آئس کا نشہ کرتاہے اورسرکش ہوچکاہے۔ واقعے کے روزنشے کے پیسے نہ دینے پر اس نے مجھ پر اورمیری بیوی پر چھری اٹھاکرحملہ کیا اورہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولس نے ملزم زاہد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ کینٹ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔
ڈی ایس پی تھانہ نواب کی قیادت میں اے ایس آئی سبطین نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم جوہرعلی ولد مرزاعلی قوم مروت سکنہ وانڈاشیرو سے ایک پستول تیس بور بمعہ سترہ کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ نواب میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایس ایچ او خانزادہ نے پولیس نفری کے ہمراہ گھاس منڈی کے قریب ملزم وقار ولد اسلم قوم شیخ سکنہ نیوبنوں چونگی سے ایک پستول تیس بور، ایک پستول نائن ایم ایم بمعہ 23 کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا
ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او زین نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کیچ سے ملزم عظیم ولد گل نواز قوم محسودسکنہ بالی شمالی سے ایک پستول نائن ایم ایم بمعہ دس کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ بندکورائی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔