ن لیگی اہم شخصیت کو جیل سے رہائی مل گئی

ن لیگی اہم شخصیت کو جیل سے رہائی مل گئی، ن لیگی کارکنان کے بھنگڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو جیل سے رہا کر دیا گیا

خواجہ عمران نذیر کی آج صبح عدالت نے درخواست ضمانت منظور کی تھی، خواجہ عمران نذیر کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے انکا استقبال کیا اور ن لیگ کے حق میں نعرے بازی کی،ن لیگی کارکنان نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی

رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، آٹا چینی چوروں کو کچھ نہیں کہا اور مجھے ایک جھوٹے کیس میں گرفتار کر لیا گیا،عوام کا کوئی پرسان نہیں حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،

خواجہ عمران نذیر نے اعلان کیا کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا انشاءاللہ ، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،13 دسمبر کا جلسہ مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کا جلسہ ہے،کورونا ٹیسٹ کے باعث راہداری ریمانڈ پر تھانے میں رکھا گیا،

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر اشتعال انگیزی کرنے ، پولیس اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے.

Comments are closed.