ن لیگی رکن اسمبلی سے 92 کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

0
56

اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی، ن لیگی رکن اسمبلی سے 92 کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کروا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے،اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور اس کے بھتیجوں سے تقریباً 92 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی ،چوہدری محمد اشرف ایم این اے سے 36 ایکڑ 6 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا۔

ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور دیگر کو بار بار طلب کیا گیا مگر وہ زمین کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ پیش نہ کر سکے ،ڈسٹرکٹ کلکٹر احمد کمال مان نے جعلی الاٹمنٹ منسوخ کرکے زمین واگزار کروانے کا حکم دیا تھا ،ڈپٹی ڈایریکٹر انٹی کرپشن رانا فواد احمد اور سرکل آفسیر رانا ندیم اقبال نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

چوہدری محمد اشرف ایم این اے مسلم لیگ ن نے عارفوالا چک نمبر 61-EB میں واقع زمین پر جعلی الاٹمنٹ کے ذرائع قبضہ کر رکھا تھا ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال نے انکوائری کے بعد سرکاری زمین واگزار کروانے کا حکم دیا تھا

Leave a reply