رائیونڈ(نامہ نگار):رائیونڈ میں نون لیگ بن گئی خون لیگ :لوگ بددعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ بن گئی خون لیگ رائیونڈ میں ن لیگی وائس چئیرمین نے پی ٹی آئی کے رہنماء ندیم اشرف سندھو پر قاتلانہ حملہ کروادیا ن لیگی وائس چیئرمین کے بیٹے بھتیجے اور ان کے کارندوں کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ندیم اشرف سندھو کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان پر قاتلانہ حملہ ہوا ندیم اشرف سندھو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ نون لیگی وائس چیئرمین حاجی اعظم خاں نے کروایا ہے ندیم اشرف سندھو نے بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بازار سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ میرے آفس کے قریب سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ کے کرولا گاڑی میں سوار مسلح اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے لیس سات افراد نے مجھ پر حملہ کردیا اندھا دھند فائیرنگ کی جس کے نتیجے میں مجھے سات گولیاں لگیں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں میرے ہاتھ سمیت بازاو کی تین ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں
ندیم اشرف سندھو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ حاجی اعظم کے بھیجے ہوئے غنڈوں نے مجھے للکارتے ہوئے کہا کے حاجی اعظم کے خلاف جو کوئی بھی میدان میں آے گا اس کا یہی حشر ہوگا رائیونڈ صرف اور ن لیگ کی جاگیر ہے اگر کسی نے سر اٹھایا اور ہماری سیاست میں مداخلت کی تو اس کا بھی یہی حال ہو گا جو آج تمھارا ہوا ہے اور اس کے بعد مجھے مردہ تصور کرکے وہ غنڈے وہاں سے فرار ہو گئے ندیم اشرف سندھو کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جناح اسپتال لاہور میں ندیم اشرف سندھو کا علاج معالجہ جاری ہے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”363483″ /]
ڈاکٹری رپورٹس کے مطابق ندیم اشرف سندھو کے جسم سے آدھے سے زیادہ خون بہہ چکا ہے اور پورے جسم پر زخموں کے نشان ہے ان کی ٹانگوں میں گولیاں لگنے کی وجہ سے ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے مزید ان کے ہاتھ کی تین ہڈیاں بھی فریکچر ہوگئی ہیں ندیم اشرف سندھو کی عیادت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ہسپتال میں آمد کا سلسلہ جاری ہے
پی ٹی آئی رہنما رانا جاوید عمر ملک ندیم بارا ایم پی اے سمیت پی ٹی آئی کی اہم شخصیات نے ندیم اشرف سندھو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میڈیا کو بیان دیا ہے پی ٹی آئی کی تمام اعلیٰ قیادت ندیم اشرف سندھو کے ساتھ ہے اور اس سانحہ کی پر زور مذمت بھی کی ہے مزید پی ٹی آئی کے تمام قیادت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاملہ پولیس کے اعلی حکام کے نوٹس میں لے آئے ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے نون لیگی حواس باختہ ہیں اور ان کا کام ہی ان کی سیاست کرنا ہے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں فیصلہ عوام الیکشن میں کرے گی
نون لیگ نے ٹیم کی طرح پورے ملک کو چاٹ لیا ہے اور پچھلے پندرہ سالوں سے رائیونڈ میں بر سرِ اقتدار نون لیگی رہنماؤں نے رائیونڈ کو تباہی کے دھانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے خون کی سیاست اب نہیں ہوگی نون لیگ کو ندیم اشرف سندھو کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا
دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے ایس ایچ او رائیونڈ سید وجیہ الحسن شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اور رائیونڈ پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے سید وجیہہ الحسن شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید انویسٹیگیشن سیل کاروائی کر رہا ہے اور ملزمان کو جلد قانون کی حراست میں لے لیا جائے گا ملزمان اپنے گھروں سے فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں
دوسری جانب شہر کی تاجر برادری اور مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ ایک پر امن شہر ہے سیاسی اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں لیکن سیاسی اختلافات میں ایک دوسرے کی جان کا دشمن بن جانا انسانیت کا دشمن بننے کے مترادف ہے








