ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

0
63

مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت جانے والے ن لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا

کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آج مریم نواز کی پیشی ہے، مریم نواز کے ساتھ یکجہتی کے لئے جانے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا. مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شئیر کی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے.

مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، دفعہ 144 مریم نواز کی پیشی سے تین دن قبل لگائی گئی ہے.

مسلم لیگ ن کی جانب سے کارکنان کو کہا گیا تھا کہ وہ بڑی تعداد میں مریم نواز کا استقبال کریں لیکن دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے عدالت آنے والے کارکنان اور احتجاج کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے، پولیس نے اب تک پانچ خواتین سمیت متعدد ن لیگی کارکنان کو گرفتار کیا ہے .

احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

Leave a reply