ن لیگی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا،

خصوصی عدالت نے حنیف عباسی، قریبی رشتہ داروں، بیٹے اور بھائی کے منجمند تمام اثاثے بحال کردئیے، عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا!

عدالت نے تمام اثاثے، پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں

عدالت نے حنیف عباسی کے تمام اثاثے، بینک اکاونٹس پراپرٹی، گاڑیاں بحال۔ 10 بینک اکاونٹس، 3 گاڑیاں، 3 پلاٹ اور 2 کوٹھیاں بحال کر دیں، عدالت نے حنیف عباسی کے قریبی رشتے داروں احمد بلال، محسن خورشید کے اکاونٹس بھی بحال کر دیئے،

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کی تھی. حنیف عباسی و دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a reply