ن لیگی کارکنان کی گرفتاریوں کی شہباز شریف نے کی مذمت

0
32

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے، کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈے کا جرات و بہادری اور استقامت سے مقابلہ کریں گے،عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،

واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد سے ن لیگ کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، دفعہ 144 مریم نواز کی پیشی سے تین دن قبل لگائی گئی ہے.

مسلم لیگ ن کی جانب سے کارکنان کو کہا گیا تھا کہ وہ بڑی تعداد میں مریم نواز کا استقبال کریں لیکن دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے عدالت آنے والے کارکنان اور احتجاج کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے، پولیس نے اب تک پانچ خواتین سمیت متعدد ن لیگی کارکنان کو گرفتار کیا ہے .

احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے

 

Leave a reply