ن لیگی رہنما کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانیکا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پرقابوپا لیا،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کودھمکیاں دیں،رانا ثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں،راناثنااللہ نےسرکاری افسروں کیخلاف دہشت گردوں والی زبان استعمال کی یہی زبان پہلے متحدہ بانی نے استعمال کی تھی جاتی امر میں کوئی گھر گرانے کاکوئی ارادہ نہیں وزیراعظم کو رپورٹ ملی متعدد اراکین اسمبلی نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا،مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی،پاکستان کی ریاست ہرگز کمزور ریاست نہیں،ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا،سرکاری زمین غلط طورپرٹرانسفرکی گئی،سرکاری زمین بوڑھی عورت کے نام پرٹرانسفرکی گئی پھروہ زمین نوازشریف کی والدہ کے نام ٹرانسفرہوئی،ٹی ایل پی پرپابندی حکومت کا فیصلہ ہے،اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے،چینی،آٹےکاریٹ کم ہوا ہے،کل یوٹیلٹی اسٹورزنے ایک ارب روپےکی تاریخی سیل کی ہے

شریف فیملی کی طرف سے رائیونڈ کے علاقے میں ہزاروں کنال زمین ہتھیانے کے عمل کی مخالفت کرنے والوں کوسنگین دھمکیاں‌ دینی شروع کردی ہیں‌ ،رانا ثنااللہ نے کمشنرلاہور،چیف سیکرٹری پنجاب اورایسے ہی دیگرافسران کودھمکیاں‌دیتے ہوئے کہا کہ یہ افسران یاد رکھ لیں کہ انہوں نے نوکریاں بھی کرنی ہیں ، اورپھران کے بچوں نے بھی ادھر رہنا ہے رانا ثنااللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ افسران نوازشریف اورشریف فیملی کی جائیدادوں پرحملہ کرنے والے افسران تیاررہیں ، جس نے نوازشریف کو دکھ دیا اسے دکھ دیا جائے گا رانا ثنااللہ نے کہا کہ جوبھی افسرحکومت کی بات مانتا ہے اورہمیں پریشان کرتا ہے وہ بھی تیار رہے رانا ثنااللہ نے افسران کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے خواہ مخواہ وفادار نہ بنیں ، نوازشریف کے خلاف اٹھائے جانے والے فیصلوں کے خلاف بغاوت کریں ورنہ پھرتیار رہیں

Shares: