ن لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات میں تیزی، نیب نے کہاں چھاپہ مارا؟ اہم خبر

ن لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات میں تیزی، نیب نے کہاں چھاپہ مارا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا، نیب کے مطابق اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئیں،اس دوران اسپورٹس سٹی نارووال کے اہم گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے.
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.