ن لیگی رہنما کے گھر پر فائرنگ، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راشد بھٹی کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگی رہنما کاشف بھٹی کے گھرپر فائرنگ کی گئی ہے پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے،راشد بھٹی کے مطابق انہوں نے مزنگ پولیس کو واقعہ کی درخواست دے دی ہے لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کر رہی،
دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں ماجد ظہور و دیگر نے پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنا چاہئے اور ملزمان کو گرفتار کرنا چاہئے








