ن لیگی سابق ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ درج، شہباز شریف کا اظہار افسوس
ن لیگی سابق ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ درج، شہباز شریف کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روجھان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق ایم پی اے عاطف مزاری اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری کی فائرنگ سے جاں بحق ہ و گئے تھے، ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عاطف مزاری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے
مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے عاطف حسین مزاری اپنے بڑے بیٹے کی ہاتھوں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو زخمی حالت میں ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے
عمر کوٹ ریحان مزاری کی مدعیت میں باسط مزاری کے خلاف والد سردار عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے pic.twitter.com/qEHABLF5rU
— Asif Kareem Baloch (@AsifKarimBaloch) May 28, 2020
مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما عاطف حسین مزاری دوبار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکٹریری محکمہ تعلیم بھی رہے ترجمان پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری نے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر جاں بحق کیا اسکے بیٹے کے خلاف تھانہ عمر کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے مقتول عاطف مزاری کا بیٹا مبینہ طور پر فاترالعقل ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اور ملک و قوم کے لئے سردار عاطف خان مزاری کی خدمات لائق تحسین ہیں،
پارٹی، جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا