ن لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

قصور
ن لیگ کے ملک گیر جلسے سے ڈرے حکمران کارکنوں کو گھروں میں ہراساں کرنے لگے ہارون اسماعیل
تفصیلات کے مطابق قصور مسلم لیگ ن کے راہنما ہارون اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے گجرانوالہ میں ملک گیر جلسے سے حکومت گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور حکومت گوجرانوالہ جلسہ سے خائف
ن لیگی راہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
یوتھ ونگ پی پی 176 کے صدر ہارون اسماعیل کے گھر پولیس کا چھاپہ اور ن لیگی رہنماؤں سے زبردستی فارم فل کروائے جا رہے ہیں فارم میں ن لیگ سے لا تعلقی کا حلف مانگا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ ہو رہا ہے مگر جلسہ ہر صورت ہو گا حکومت جو کر سکتی ہے کرلے ہم تیار ہیں

Latest from قصور