ن لیگ کے متحرک ترین کارکن کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی کے پولیٹکل سیکرٹری طاہر مغل کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ایف آئی اے نے طاہر مغل کو 27اگست صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے،ایف آئی اے اسلام آباد آفس نے طاہر مغل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی جانب سے طاہر مغل کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری ہونے پر مزمت کی گئی ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی کارکنان کو ہراساں کر رہی ہے، عمران نیازی کا انتقام کا جذبہ کم نہیں ہو رہا، ن لیگی قائدین کے خلاف بھی انتقام جاری ہے اب کارکنان کو بھی طلب کرنا شروع کر دیا گیا ہے ن لیگ انتقامی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں

واضح رہے کہ طاہر مغل ن لیگ کا متحرک ترین کارکن ہے، طاہر مغل کی طلبی پر دیگر ن لیگی کارکنان نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

جج ویڈیو کیس میں عظمیٰ بخاری کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، ن لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا تھا

Leave a reply